0
Wednesday 30 Apr 2014 03:36

بلوچستان اور کراچی میں بدامنی کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے، لیاقت بلوچ

بلوچستان اور کراچی میں بدامنی کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نفرت اور لسانیت کی سیاست کے ذریعے کراچی کے چہرے کو مسخ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسینی چورنگی پر ممبرز کنونشن سے خطاب میں کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، امیر زون لانڈھی محمد نواز خان اور مولانا عطاء اﷲ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ جنرل سیکریٹری کراچی عبدالوہاب اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والی بد امنی کی ذمہ دار دو سیاسی جماعتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کی عوام کو سکون فراہم کرنے کے بجائے انہیں دکھ دئیے ہیں۔ کراچی کے مظلوم عوام امن کے متلاشی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی قتل وغارت کا ماسٹر مائنڈ امریکا ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا امریکا اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے۔ امریکہ پاکستان کے ایران اور چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے لیکن اس کی آڑ میں آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف زہر افشانی، فوج اور حکومت کے درمیان تلخی اور دوریاں پیدا کرنا کسی بھی طرح بہتر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 377741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش