0
Tuesday 21 Sep 2010 13:30

ترک صدر دورہ امریکا میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات نہیں کرینگے

ترک صدر دورہ امریکا میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات نہیں کرینگے
استنبول:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ترک صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات نہیں کریں گے۔ترک حکومت کے حامی اخبار روزنامہ زمان نے اپنی ایک اشاعت میں یہ قیاس آرائی کی تھی کہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے،لیکن ترکی کی سرکاری اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عبداللہ گل نے نیویارک میں کہا کہ ''ان کا پروگرام اس طرح کی ملاقات کی اجازت نہیں دیتا''۔انہوں نے کہا کہ ''انقرہ اب بھی یہ توقع کر رہا ہے کہ اسرائیل فریڈم فلوٹیلا پرجارحانہ حملے پر معافی مانگے گا اور شہید اور زخمی ہونے والوں کو ہرجانہ ادا کرے گا''۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ''اسرائیل کی جانب سے اپنے طور پر معافی ہمارے لیے کافی نہیں ہو گی''۔ ترکی فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد اسرائیل سے معافی کا مطالبہ کر رہا ہے،لیکن اسرائیل معذرت کرنے سے انکار کر چکا ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائی کے بعد مفاہمانہ اقدامات نہ کیے،تو انقرہ اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے درجے کو کم کر دے گا۔ترکی اسرائیل سے تعلقات کی بہتری کے لیے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 37791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش