0
Tuesday 6 May 2014 09:22

نائیجیریا، دہشت گردوں نے سیکڑوں لڑکیاں اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

نائیجیریا، دہشت گردوں نے سیکڑوں لڑکیاں اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے شدت پسند گروہ بوکو حرام نے سینکڑوں طالبات کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس گروہ کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے دھمکی دی ہے کہ وہ مغوی لڑکیوں کو ’لونڈیوں‘ کے طور پر بیچ دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں شیکاؤ نے تسیلم کیا ہے کہ ان لڑکیوں کو اس نے اغوا کیا ہے۔ نائجیریا کی ریاست بورنو کے ایک بورڈنگ اسکول سے تین ہفتے قبل 236 طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ترپن لڑکیاں شدت پسندوں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب رہی تھیں جبکہ 223 تاحال ان کے قبضے میں ہیں۔ نائجیریا کے صدر گُڈ لک جوناتھن پر لڑکیوں کو بازیاب کروانے کے لیے انتہائی دباؤ کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 379596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش