0
Friday 24 Sep 2010 10:55

اقوام متحدہ کا اسٹرکچر تبدیل ہونا چاہیے،ویٹو پاور ختم کی جائے،نائن الیون حملوں میں خود امریکا ملوث ہے،احمدی نژاد

اقوام متحدہ کا اسٹرکچر تبدیل ہونا چاہیے،ویٹو پاور ختم کی جائے،نائن الیون حملوں میں خود امریکا ملوث ہے،احمدی نژاد
نیویارک:اسلام ٹائمز-ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں میں خود امریکا ملوث ہے،اور جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کا دباؤ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 65 سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ نائن الیون حملے ایک سازش تھے جس میں امریکا خود ملوث تھا۔اس موقع پر امریکی مندوبین نے خطاب کا بائیکاٹ کیا،جس کے بعد برطانوی اور کچھ مغربی ممالک کے مندوبین بھی جنرل اسمبلی سے اٹھ کر چلے گئے۔ 
محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں نے سلامتی کونسل پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ کا اسٹرکچر تبدیل ہونا چاہیے،انہوں نے ویٹو پاور کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آزاد اور مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہئے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک جوہری پروگرام پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریگا اور وہ امریکا کے ساتھ اس معاملے پر آزادانہ بحث کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کا ملکوں پر قبصہ ناقابلِ معافی ہے۔
 وقت نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایران کے صدر احمدی نژاد کا خطاب شروع ہوتے ہی اجلاس میں بیٹھے امریکہ،اسرائیل سمیت کئی ممالک کے مندوبین احتجاجاً واک آﺅٹ کر گئے۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خطاب کے دوران کہا کہ نائن الیون کے واقعہ میں امریکہ خود ملوث ہے،جوہری معاملے پر امریکہ سے آزادانہ بحث پر تیار ہیں۔نائن الیون نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔دنیا بھر میں شدت پسندی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہمیں شیطانی قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بننے سے بچنا ہو گا۔بڑی طاقتوں نے سلامتی کونسل پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ویٹو پاور ختم ہونی چاہئے اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو خودمختار ہونا چاہئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کی ذمہ دار امریکی حکومت خود ہے۔اقوام متحدہ حملوں کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کرے۔امریکا اور یورپی ممالک نے احتجاجاً ایرانی صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا کا مؤقف ہے کہ نائن الیون حملے القاعدہ نے کرائے،لیکن دوسری جانب یہ نظریہ بھی موجود ہے کہ گیارہ ستمبر حملوں میں خود امریکا ملوث ہے۔ حملوں کا مقصد عالمی معیشت اور مشرق وسطیٰ میں اجارہ داری قائم کرنا اور صہیونی ریاست کو تحفظ دینا تھا۔ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ نائن الیون واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے فیکٹس فائنڈنگ کمیشن قائم کرے۔ایرانی صدر کی تقریر سے قبل ہی امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے وفود احتجاجاً جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ 

خبر کا کوڈ : 38077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش