0
Monday 12 May 2014 20:47

سندھ میں گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات افسران کو ہٹانے کا فیصلہ، شاہد حیات بھی شامل

سندھ میں گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات افسران کو ہٹانے کا فیصلہ، شاہد حیات بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے حکم پر او پی ایس افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی افسران متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے گریڈ سے اونچے درجے پر تعینات افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کی وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف محکموں میں 150 سے زائد افسران اپنے گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات ہیں جبکہ او پی ایس کے تحت جن محکموں کے افسران متاثر ہوں گے ان میں محکمہ داخلہ، صحت خوراک اور دیگر محکمے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی او پی ایس کے تحت تعینات افسران میں شامل ہیں جس پر ان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 381798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش