0
Tuesday 20 May 2014 15:06

کراچی، ٹارگٹ کلر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی، ٹارگٹ کلر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ویسٹ زون پولیس اور سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے عزیز آباد اور نیو کراچی سے ایک ٹارگٹ کلر سمیت دہشت گرد کو کرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے عزیز آباد میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر فہیم عرف وڈیرہ کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہیم قتل کی 6 اور جلاؤ گھیراؤ کی 2 وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے تین ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ادھر پولیس نے نیو کراچی کے علاقے سے مبینہ دہشت گرد فیضان کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ دہشت گرد فیضان کو 19 مئی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد کینٹ فیضان اسٹیشن اور حیدری مسجد دھماکوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ ویسٹ زون پولیس نے مدینہ کالونی سے گینگ وار کے ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ سی آئی ڈی انچارج کے مطابق گرفتار ملزمان میں شعیب اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سی آئی ڈی کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 384431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش