0
Thursday 22 May 2014 10:46

وفاقی و صوبائی حکومت ملکر زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسحاق ڈار

وفاقی و صوبائی حکومت ملکر زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسحاق ڈار

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے مل کر آواران کے زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ اپنے دورہ آواران کے موقع پر 4 بلین روپے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں سے دو بلین صوبائی حکومت جبکہ دو بلین وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر زلزلہ متاثرہ 14 خاندانوں میں 88 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے چیک تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ متاثرہ خاندانوں میں چیک آواران میں ان کی دہلیز پر دیئے جائیں گے جبکہ باقی رقم دو اقساط میں سلسلہ وار دی جائے گی۔ جس کی کل رقم دو لاکھ بیس ہزار روپے فی متاثرہ خاندان بنتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے وفاقی وزیر خزانہ کو ماشکیل کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرین کو اب تک امداد نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماشکیل میں 4500 گھر زلزلے سے تباہ ہوگئے ہیں اور وہ امداد کے منتظر ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ماشکیل کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے آواران کے دورے کے موقع اعلان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت رقم فراہم کرے گی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان، سینئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ زہری، صوبائی وزراء اور صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 385018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش