0
Friday 23 May 2014 22:07

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کو بند نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرینگے، علامہ ہاشم موسوی

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کو بند نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرینگے، علامہ ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آج کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کے اہل تشیع مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی کال پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے، کراچی میں جاری کشت و خون کو ختم کیا جائے۔ ملت جعفریہ کو نہ صرف کراچی میں بلکہ پورے پاکستان میں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ملت جعفریہ پاکستان محب وطن شہری ہیں۔ ملت جعفریہ پاکستان جنہوں نے پاکستان کے بنانے اور بچانے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پھر کیوں استعماری ایجنڈے کی بنیاد پر ملت جعفریہ پاکستان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ جس میں حکومتی مشینری بھی پوری طرح سے ملوث پائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دہشت گرد آئے دن کراچی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بےگناہ شیعہ افراد کا بے دردی سے قتل عام کر رہے ہیں۔ جس کی ہر باضمیر پاکستان محب وطن شہری مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت دہشت گردوں کو لگام دیتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان کے قتل عام کو بند نہیں کروا سکتی تو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتی۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت ملت جعفریہ کے قتل عام کو بند نہیں کر سکتی، تو ملت تشیع پاکستان مجلس وحدت کے سربراہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں آئیگی اور اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے موجودہ کرپٹ حکومت کو ختم کرکے دم لیگی۔ اس سے قبل انہوں نماز جمعہ کے خطبے میں جیو ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور اس دجالی، استعماری اور امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا جیو ٹی وی چینل کو بند کرکے پاکستان اور پاکستان کے عوام کو دشمن کی پروپیگنڈہ مہم سے بچائے۔

خبر کا کوڈ : 385583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش