0
Sunday 25 May 2014 22:22

اورنگی ٹاؤن کراچی میں 3 کریکر حملے، بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن کراچی میں 3 کریکر حملے، بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اسپتال کے قریب کارخانے پر 3 کریکر پھینکے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب کارخانے پر نامعلوم ملزمان نے 3 کریکر پھینکے جس کے نتیجے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 9 سالہ عاقب دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اکبری اسپتال کے قریب تیسرے دھماکے کے نتیجے میں موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 386222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش