0
Monday 26 May 2014 16:52
خدا کرے وزیراعظم کا دورہ بھارت کوئی رنگ لائے

پیپلز پارٹی سندھ میں امن قائم کرکے ہی دم لے گی، منظور وسان

الطاف حسین میرے بھائی ہیں مجھے ان کے ہاتھ کا حلیم کھانا ہے
پیپلز پارٹی سندھ میں امن قائم کرکے ہی دم لے گی، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے، امن قائم کرکے دم لیں گے، خدا کرے وزیراعظم کا دورہ بھارت کوئی رنگ لائے لیکن لگ تو یہ رہا ہے کہ میاں صاحب گرین ٹی پی کر واپس آجائیں گے، سندھ حکومت امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے نئی منصو بہ بندی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ڈیجی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منظور وسان نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے چاہئیں لیکن تعلقات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، خدا کرے وزیراعظم کا دورہ بھارت کوئی رنگ لائے لیکن لگ تو یہ رہا ہے کہ میاں صاحب نریندر مودی کی گرین ٹی پی کر واپس آجائیں گے، سندھ حکومت صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، اندرون سندھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کی طرز کا آپریشن کرکے سندھ بھر سے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے تمام مغویوں کو بازیاب کرایا جائیگا۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ بدامنی کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں امن قائم کرکے ہی دم لے گی، مغویوں کی بازیابی کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، ڈاکوؤں کے خلاف کچے کے علاقے میں رینجرز اور پولیس مشترکہ آپریشن کریں گے، کچھ مغویوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے اور کچھ مغوی تاوان ادا کرکے رہا ہوئے ہیں، سندھ حکومت نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگائی لیکن محکمہ خوراک کی کالی اور سفید بھیڑوں کی وجہ سے گندم افغانستان اور دیگر ممالک کو اسمگل کی جارہی ہے، محکمہ خوراک اور پولیس میں لاپروائی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی، سندھ کےکئی محکموں میں بھرتیاں شروع کی جارہی ہیں، پولیس، ہیلتھ اور دیگر محکموں میں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین میرے بھائی ہیں مجھے ان کے ہاتھ کا حلیم کھانا ہے، میرے بس میں ہوتا تو میں سب سے پہلے انہیں شناختی کارڈ بنوا کر دے دیتا۔
خبر کا کوڈ : 386468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش