0
Saturday 31 May 2014 11:50

مثبت اور تعمیری مذاکرات سے ہی کشمیر مسئلے کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

مثبت اور تعمیری مذاکرات سے ہی کشمیر مسئلے کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی پاکستان بھارت کے سربراہان کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شروع سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے کئی بار کوششیں کیں جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ جیسی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات خوش آئندہ ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری مذاکرات سے ہی کشمیر مسئلے کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کو باہمی طور پر تمام مسائل کو ایڈریس کرنے کی ہنگامی کوشش کرنی ہو گی۔ تاہم خطرے میں نیوکلیائی ٹکراؤ کو روکا جا سکے۔

بان کی مون کے ترجمان سنپس ڈیوہیبرک نے صحافیوں کو بتایا کہ مودی اور شریف کے درمیان ملاقات یقینی طور پر خوش آئند ہے اور کسی بھی طریقے سے اس سلسلے میں مذاکرات کو آگے بڑھانا ہو گا۔ ترجمان نے بان کی مون کے حوالے سے کہا ہے کہ باہمی طور پر ہی دونوں ممالک نے اپنے مسائل کو حل کرنا ہو گا لیکن اس کے باوجود بھی اگر دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مدد کی ضرور ت ہے تو اس معاملے پر بھی اقوام متحدہ مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

ادھر صدر امریکہ باراک اوبامہ نے نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان نئی دہلی میں خوشگوار ماحول میں ہوئی ملاقات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں نئی دہلی اور اسلام آباد مذاکراتی عمل شروع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دیرینہ تنازعوں کو پرامن اور باہمی بات چیت سے حل کریں گے ۔ اوبامہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جس انداز مین نئی شروعات ہوئی ہے اس سے جنوبی ایشیائی خطے میں امن و خوشحالی کی ایک نئی صبح طلوع ہونے کی امید پید اہو گئی ہے۔

 چین کی حکومت نے بھی ہندو پاک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہوئی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے نئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کے درمیان ہوئی ملاقات پر کئی عالمی لیڈروں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے دنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ امریکہ، چین، جرمنی اور روس نے ہندو پاک کے وزیراعظموں کے درمیان ہوئی بات چیت کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے لئے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 387955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش