0
Saturday 31 May 2014 19:02

پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، اہلسنت جماعتیں

پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، اہلسنت جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام تنظیمات اہل سنت کا مشترکہ ہنگامی اجلاس اے ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوا جس میں اہل سنت کی 21 جماعتوں نے شرکت کی۔ اجلاس اے ٹی آئی کے مرکزی صدر اسد خان جدون، محمد اکرم رضوی، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب، پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر سید بدر ظہور چشتی، جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز کھرل، سنی اتحاد کونسل پاکستان کی کور کمیٹی کے رکن ارشد مصطفائی، جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید معصوم شاہ نقوی، شیران اسلام پاکستان پنجاب کے صدر رانا محمد آفتاب احمد، ادارہ صراط مستقیم کے لاہور ڈوثرن کے صدر صاحبزادہ پیر محمد اقبال خان ربانی، مرکزی جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات مفتی محمد اکبر نقشبندی شریک ہوئے۔

دیگر شرکا میں مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریڑی جنرل ممتاز احمد ربانی ایڈووکیٹ، خبیب فاونڈیشن کے مرکزی صدر ریحان طاہر چوہدری، المصطفی ویلفیر سوسائٹی کے پیر فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ، انجمن نوجوانان اسلام کے محمد طلحہ صدیقی، نعیمین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی مفتی محمد حسیب قادری، بزم ہمدم پاکستان کے حافظ فیض رسول، مصطفائی جسٹس فورم کے مرکزی صدر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، انجمن شعور اسلام کے مرکزی سکریڑی جنرل اخلاق احمد ربانی، فروغ فکر اسلام کے مرکزی صدر میاں عطاء الرحمن فاروقی، شیڈ فاونڈیشن کے منظور احمد، ممتاز قادری لورز فورم کے احمد رضا عطاری نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مشکوک میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے حق اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل کو رپورٹ بھاری اکثریت سے مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، گمراہ کن، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا پلندہ قرار دیا گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی اب جنگ اور جیو کو نہیں بچا سکے گی، جیو نے ہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ کیا ہے۔ خاندانِ رسول کی توہین کی جسارت جیو کے زوال کا سبب بنے گی۔ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔ جیو زرد صحافت کا علمبردار ہے اور ریاست پر حاوی ہونا چاہتا ہے۔ جیو نے عریانیت کو کاروبار بنا لیا ہے۔ تفریح کے نام پر بیہودگی اور تماشہ گیری ناقابل برداشت ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل مشکوک میڈیا گروپ کی پشت پناہی سے باز آ جائے۔ جیو کی توہینِ اہلِ بیت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پیمرا جیو کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا۔ کیا جیو قانون سے بالاتر ہے؟ رپورٹ میں جنگ اور جیو کی حق میں اور فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف زہر افشانی کی گئی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 388095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش