0
Saturday 31 May 2014 21:41

نواز حکومت کیجانب سے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا خطرناک ہے، آصف زرداری

نواز حکومت کیجانب سے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا خطرناک ہے، آصف زرداری
اسلم ٹائمز۔ سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت الطاف حسین کو تاخیری حربے استعمال کرنے کے بجائے فوری شناختی کارڈ جاری کرے جبکہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا انہیں بھی علم ہے لیکن وہ آمریت کا راستہ روکنے کے لئے خاموش ہیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران سابق صدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا خطرناک ہے اور حکومت یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور امین فہیم سے انتقامی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے جو افسوسناک ہے حالانکہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کا تحفظ اور حکومت مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے لہٰذا اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ پرویز مشرف کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا تھا کہ وہ حالت بہتر کرنے کے لئے ازخود فیصلہ کریں تاہم اب پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کئلئے فضاء سازگار ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ ای سی ایل سے نکلنے کے بعد وہ کس طرح باہر جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 388125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش