0
Sunday 1 Jun 2014 00:16

جمہوریت کو نون لیگ والے کمزور کر رہے ہیں، نواز شریف کا رویہ غیر جمہوری ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

جمہوریت کو نون لیگ والے کمزور کر رہے ہیں، نواز شریف کا رویہ غیر جمہوری ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہوں نے پورے سال سینیٹ میں قدم نہ رکھ کر آئین، قانون اور جمہوریت کی توہین کی ہے، ایک ملک کا وزیراعظم پورا سال سینیٹ کے اندر قدم بھی نہ رکھے، توہین ہے، آئین کی بھی، قانون کی بھی، جمہوریت کی بھی، یہ موقع دے رہیں اور قوتوں کو، سینیٹ میں جاکر وزیراعظم کو جوابدہ ہونا چاہئے، سینیٹ جو پوچھنے والا ادارہ ہے وزیراعظم سے، جمہوریت کو نون لیگ والے کمزور کر رہے ہیں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جیو اور جنگ پر پابندی کی حامی نہیں لیکن تمام چینلز قوانین اور ضابطوں کے مطابق چلنے چاہئیں، ہم جیو یا جنگ پر بین لگانے کے حامی قطعاً نہیں ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ تمام ان چینلز کو بھی ورلڈ کے قوانین کے مطابق چلنا چاہئے، جہاں ان کو محسوس ہوا وہ معافی مانگ رہے ہیں تو ہم اداروں کے تباہ کرنے والے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے تباہ کرنے والے نہیں ہیں، ہم جیو کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، ہم اس ملک میں پریس کی آزادی چاہتے ہیں اور جو چینلز ہیں ان کی بھی آزادی چاہتے ہیں، ان کو ختم نہیں کرنا چاہئے، لیکن ان کو بھی چاہئے قوانین کی پابندی کریں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملہ کرنے والے صحافتی سوچ اور فکر کو ختم نہیں کرسکتے، حامد میر کو چھ گولیاں لگیں، میں اس سے مل کر آیا، ایک انسان کو چھ گولیاں مار دی جائیں، کیا اس کا یہاں کوئی پانی کی باری پر جھگڑا تھا، اسے صحافت کی سوچ اور فکر ہے، اس کو گولیوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی ایما پر ایگری کلچرل یونیورسٹی کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، اگر شہباز شریف نے اس خطے میں تعلیمی ادارہ نہ بننے نہ دیا تو وزیراعلٰی ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 388144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش