0
Monday 2 Jun 2014 19:02

نااہل اور ناکام حکمرانوں کا دھڑن تختہ قریب ہے، صاحبزادہ حامد رضا

نااہل اور ناکام حکمرانوں کا دھڑن تختہ قریب ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک بدحال اور حکمران خوشحال ہوتے جا رہے ہیں۔ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی کی انتہا ہو چکی ہے۔ دھاندلی زدہ حکومت سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار جاری ہے۔ ملک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ دھاندلی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج بڑی تحریک میں بدلنے والا ہے۔ عالمی ایجنڈے کے تحت مودی کو بھارت میں اقتدار میں لایا گیا ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پائیدار اتحاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ گرم موسم میں گرم سیاست کا میدان تیار ہو چکا ہے۔ مسائل زدہ لوگ حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ عوام کا حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو مفلوک الحال استحصال زدہ لوگ حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو طاقت کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکسوں کا بوجھ غریبوں کی بجائے دولت مندوں پر ڈالا جائے۔ نیا بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایات کی بجائے قومی مفادات کی روشنی میں تیار کیا جائے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ نااہل اور ناکام حکمرانوں کا دھڑن تختہ قریب ہے۔ حکمران ملک کو روانڈا بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ باریوں کی سیاست کا خاتمہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 388555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش