0
Thursday 12 Jun 2014 18:34
چوہدری شجاعت کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، دس نکاتی ایجنڈا پیش

سنی اتحاد کونسل سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا، علامہ ناصر عباس جعفری

مسلم لیگ قاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 نکاتی ایجنڈا آئین کی روح کے عین مطابق ہے، چوہدری شجاعت
سنی اتحاد کونسل سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلیمن کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے، کہتے ہیں ملک کو صرف اصلاحات کی نہیں بلکہ انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور راجہ بشارت پر مشتمل وفد نے مجلس وحدت مسلین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں دس نکات پر مشتمل اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈا پاکستان کے آئین کی روح کے عین مطابق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ آج تک اس ملک میں آئین کے تحت دیئے گئے حقوق عوام کو نہیں دیئے جا سکے، ان نکات کی روشنی میں آگے چل کر مشترکہ جدوجہد کر کے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بحرانی دور سے گزر رہا ہے اور یہ بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اس سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 391412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش