0
Tuesday 17 Jun 2014 20:37

عمران خان نے لاہور واقعہ پر شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سے استعفٰی کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے لاہور واقعہ پر شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سے استعفٰی کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور واقعے پر وزیراعلٰی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں بیرئیر پورے ملک اور رائیونڈ میں بھی لگے ہوئے ہیں لیکن صرف تحریک منہاج القرآن کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر تشدد سے دکھ پہنچا ہے، بے دردی سے لوگوں کو مارا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے اور احتجاج جمہوری نظام کا حصہ ہوتے ہیں، ان پر پابندی کہاں کی جمہوریت ہے؟ قوم بھوکی مر رہی ہے حکمران غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کو خوفزدہ کرنا شریف برادران کا منصوبہ تھا، موجودہ حکمرانوں نے پنجاب پولیس سے ہمیشہ غلط اور غیر قانونی کام لیا، پنجاب پولیس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شریف برادران کا معمول بن چکا ہے۔ عمران کا کہنا تھا کہ کل صبح وہ زخمیوں کی عیادت کیلئے لاہور جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 392891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش