0
Wednesday 25 Jun 2014 00:04

حکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرے، علامہ عارف حسین واحدی

حکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرے، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرئے۔ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی کے ساتھ ساتھ بہتری بھی لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور عوام ملک میں امن وامان و استحکام اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث لاکھوں کی تعداد میں عوام کا علاقہ سے ہجرت کرنا ایک اہم مسئلہ ہے ایک جانب سخت موسم اور دوسری جانب خواتین، بزرگ اور معصوم بچے بھی آئی ڈی پیز میں شامل ہیں اس لئے حکومت کی اولین ترجیح ان افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائے اور رجسٹریشن کے عملے کو بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان آئی ڈی پیز کو امداد میسر ہوسکے۔ علاوہ ازیں حکومت کو چاہیے کہ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد ان متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں میں آباد کرنے کے لئے بھی پلان مرتب کرئے۔
خبر کا کوڈ : 394835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش