0
Wednesday 25 Jun 2014 23:11

کوئٹہ، مشترکہ سرچ آپریشن میں 30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ، مشترکہ سرچ آپریشن میں 30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں کوئٹہ ایئرپورٹ، سمنگلی ایئر بیس اور گرد و نواح میں پولیس فرنٹیئر کور اور بلوچستان کانسٹیبلری کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی صدر سرکل محمود احمد نوتیزئی نے بتایا کہ پولیس فرنٹیئر کور اور بلوچستان کانسٹیبلری کے عملے نے کوئٹہ ایئرپورٹ سمنگلی ایئر بیس اور گردو نواح میں تجاوزات کو مسمار کرتے ہوئے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کاروائی شرو ع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن جاری رہیگا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مذکورہ علاقے میں آپریشن کرکے تجاوزات کو مسمار کرکے درجنوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔ گذشتہ شب پشاور ایئر پورٹ طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کوئٹہ ایئر پور سمنگلی ایئر بیس اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 395121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش