0
Thursday 26 Jun 2014 12:20

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے باقی صوبوں نے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے باقی صوبوں نے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے باقی صوبوں نے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں، جو ملکی یکجہتی کے خلاف بات ہے، اگر قبائل کے لئے سندھ میں، پنجاب میں، بلوچستان میں جگہ نہیں تو کم از وہاں کی حکومتیں ایک پاکستان اور ایک پاکستانی قوم کی باتیں کرنا چھوڑدیں، یہ قبائلی پاکستانی ہیں اور ملک کے کسی حصے میں بھی جانے کا حق رکھتے ہیں۔ بنوں کے علاقے میوہ خیل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر نہیں آئے ہیں، لہٰذا حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ جس صوبے میں جانا چاہیں انہیں وہاں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے یہ واضح کیا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لئے ساڑھے چار سو گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں لیکن انہیں ایک گاڑی بھی نہیں دی گئی۔ وفاقی حکومت کو سختی سے اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متاثرین میں راشن کی تقسیم کے لئے ایک، دو یا تین کیمپ کافی نہیں ہیں، ان کے لئے تحصیلوں کے حساب سے 9 یا 10 کیمپ بنانے چاہئیں۔ تبھی وہ سکون سے اپنا راشن وصول کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ حکومت اپنی سہولت تو چاہتی ہے کہ وہ سامان جو ہے 10 جگہوں پر منتقل نہ کرے ایک ہی طرف جمع کریں لیکن ان کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 395222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش