0
Saturday 9 Oct 2010 11:50

حکومت دہشت گردوں کیخلاف عملی کارروائی کرے،ثروت قادری،مزار پر بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں،طاہر القادری

حکومت دہشت گردوں کیخلاف عملی کارروائی کرے،ثروت قادری،مزار پر بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں،طاہر القادری
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دہشت گردی کرنے والے اسلام دشمن ہیں،حکومت دعوؤں کی بجائے دہشت گردوں کیخلاف مصلحت پسندی و مفادات سے بالاتر ہو کر عملی کارروائی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عوام اہلسنت و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ بار بار قانون کی حکمرانی کے دعوے کرنے کے باوجود ناکام نظر آتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد تیار کرنے والے تمام مدارس کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور ان کے ذمہ داران کو خلاف آئین و قانون،جمہوریت اور عوام کو قتل کرنے کے جرم میں فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ 
ادھر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے سفاک عناصر انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں کا تسلسل پاکستان کی سلامتی کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھرنا عاقبت اندیش جنونی اپنے اس طرز عمل سے امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش