0
Saturday 5 Jul 2014 14:46

اسکردو میں امام حسن مجتبٰی (ع) کلینک کا افتتاح

اسکردو میں امام حسن مجتبٰی (ع) کلینک کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کواردوا سکردو میں امام حسن (ع) مجتبٰی کلینک کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی، مجلس وحدت مسلمین اسکردو کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر موسوی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد حسین زاہدی اور امام جمعہ والجماعت علامہ اسماعیل نجفی، ڈاکٹرز و دیگر معززین علاقہ شریک تھے، اس موقع پر ڈاکٹرز نے 100 سے زائد مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا جن میں خواتین بچے، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ کلینک کا بننا یہاں کے لوگوں کی درینہ خواہش تھی کیونکہ اس علاقے میں کوئی صحت کی سہولیات موجود نہ تھی، اللہ تعالٰی کے کرم سے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کو آج یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم اس کلینک کا افتتاح کر رہے ہیں، کیونکہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کا مقصد ہی خدمت خلق ہے اور یہاں کے سینکڑوں لوگ اس سہولت سے مستفید ہونگے، اس کلینک میں نادار، مستحق اور غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر علامہ آغا مظاہر موسوی نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 397477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش