0
Saturday 12 Jul 2014 00:04

جشن آزادی کیموقع پر ڈی چوک میں آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی

جشن آزادی کیموقع پر ڈی چوک میں آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس کے تحت ڈی چوک پر 14 اگست کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات منانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے ہو گی جس سے وزیر اعظم نواز شریف خطاب کریں گے اور تقریب میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہو گی۔ یوم آزادی کی تقریبات 14 اگست سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہیں گی، ملک گیر تقریبات میں ملی نغمے، ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ یوم آزادی کی تقریبات آزاد کشمیر میں بھی منعقد کی جائیں گی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ان تقریبات کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کا کسی لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے اورا یک سال پہلے ہی یوم آزادی کی تقریبات کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تمام قومیں اپنے یوم آزادی کی تقریبات مناتی ہیں اور ہم بھی اپنے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 398890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش