0
Saturday 12 Jul 2014 15:50
عمران خان یوم آزادی کو یوم بربادی میں تبدیل نہ کریں

دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کو تمام وسائل مہیا کرینگے، پرویز رشید

دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کو تمام وسائل مہیا کرینگے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے کردار کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنا دہشت گردوں کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ یوم آزادی پر ڈی چوک میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ عمران خان یوم آزادی کو یوم بربادی میں تبدیل نہ کریں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پاک فوج ملک کو محفوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کو تمام وسائل مہیا کرینگے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں پیسے لگانے کی بجائے آئی ڈی پیز پر لگائیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے خیبر پختونخوا کو دوسرے صوبوں کی نسبت ایک فیصد زیادہ رقم دی جاتی ہے۔ عمران خان بتائیں اس سال ملنے والا بائیس ارب کہاں گیا۔ مشرف کو چھوٹ دینے کے معاملے میں مسلم لیگ نون  ہمیشہ حائل رہی۔ گیلانی، مشرف اور اسٹیبلشمنٹ میں جو کچھ ہوا نون لیگ اس سے لاعلم تھی۔ ارسلان افتخار کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بیٹا اپنے باپ کو بچانے کے لیے میدان میں نکلا ہے، اور ویسے بھی جہاں عمران خان  ہو، کوئی نہ کوئی ارسلان نکل ہی آتا ہے۔ یوم آزادی تقریبات میں عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 399017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش