0
Tuesday 15 Jul 2014 13:05

ملکی ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، نواز شریف

ملکی ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، نواز شریف
اسلام تائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چند ہزار لوگ کروڑوں افراد کا مینڈیٹ تبدیل نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں ٹیکس ادا کرنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو جائیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوکر 4 فیصد رہ گیا اور ٹیکس کی وصولی میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا، یورو بانڈز کیلئے توقع سے بڑھ کر 7 ارب ڈالرز کی پیشکشیں وصول ہوئیں ضرورت کے تحت آئندہ بھی یورو بانڈ جاری کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وسائل اجازت نہیں دیتے کہ بڑے بڑے کارخانے خود لگائیں تاہم چین کے تعاون سے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور خواہش مند افراد کو پیشکش کی ہے کہ چینی قرضے لے کر بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاریں کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پورٹ قاسم میں 1300 میگاواٹ کے 2 کارخانے لگ رہے ہیں۔ تھر میں 600 میگاواٹ کا کارخانہ لگے گا، جامشورو میں بھی 1300 میگاواٹ کوئلے سےچلنے والا منصوبہ لگایا جائے گا۔ توقع نہیں کرنی چاہئے کہ 6 ماہ میں بجلی ختم کردی جائے گی، پہلے بھی واضح کیا تھا کہ اپنی مدت میں بجلی بحران کو ختم کر دیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا مختصر حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 80ء اور 90ء کی دہائی کی سیاست کا وقت اب نہیں رہا لیکن بدقسمتی سے اب بھی اسی طرز کی سیاست کی جا رہی ہے، ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور اب کام کرنے دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش نہیں کی، ججز بحالی تحریک میں اگر ہمارا تخریبی ایجنڈا ہوتا تو گوجرانوالہ سے اسلام آباد جاتے لیکن ججز کی بحالی کے بعد یہ نوبت پیش نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 399516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش