0
Thursday 17 Jul 2014 02:26

عرب لیگ اور او آئی سی غزہ میں قتل عام بند نہیں کراسکتیں تو انہیں ختم کردیں، رضا ربانی

عرب لیگ اور او آئی سی غزہ میں قتل عام بند نہیں کراسکتیں تو انہیں ختم کردیں، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی نے کہا ہے کہ عرب لیگ اور او آئی سی غزہ کی صورتحال پر خاموش کھڑے ہیں اگر دونوں ادارے اس قتل عام کو نہیں روک سکتے تو انھیں ختم کردینا چاہیے۔ قادر پٹیل کہتے ہیں فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اگر او آئی سی اور عرب لیگ اس قتل عام کو نہیں روک سکتے تو دونوں اداروں کو ختم کردینا چاہیے۔ کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں فوری طور پر امن قائم کیا جائے۔ غزہ کے معاملے پر پاکستانی حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ او آئی سی اجلاس طلب کرکے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 399885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش