0
Thursday 17 Jul 2014 20:01

وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف جلد مقدمہ ہوگا، شیخ رشید

وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف جلد مقدمہ ہوگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر وزیر اعلٰی پنجاب کیخلاف جلد مقدمہ ہوگا، ڈی چوک میں عمران خان اور طاہرالقادری اکٹھے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے انقلاب اور اسلام کا راستہ چنا ہے۔ ہماری جنگ چور، ڈاکو اور خاندانی سیاست کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزانہ معافی مانگی جارہی ہے کیا یہ معافیوں کی حکومت ہے؟۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ نواز شریف بتائیں، میں اپنا استعفی لیکر کہاں آﺅں۔ انہوں نے کہا کہ اسی پولیس میں سے لوگ حکومت کے خلاف بولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے، لیکن وزیراعظم آرمی چیف سے ملاقاتیں کرکے کیا دیکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ایک ساتھ ہونگے۔ اسلام آباد کے شہری اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھیں۔ حکومت کے خلاف جنگ میں کفن پہن کر آئیں اور ظالم حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 400022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش