0
Friday 18 Jul 2014 12:38

پشاور، ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایک اہلکارجاں بحق

پشاور، ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایک اہلکارجاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں آج جمعہ کی صبح ایک پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے وزیر باغ میں سائنس کالج کے قریب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا، تاہم ہیڈ کانسٹیبل جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس وین پر فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 400147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش