0
Saturday 19 Jul 2014 03:24

سوست ڈرائی پورٹ تنازعہ، وفاقی اور چینی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا

سوست ڈرائی پورٹ تنازعہ، وفاقی اور چینی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سوست ڈرائی پورٹ تنازعہ پر وفاقی اور چینی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں فریقین کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ تنازعہ کی وجہ نو منتخب چیئرمین ظفر اقبال کی تقرری کے بعد پورٹ کے چینی اور مقامی شیئر ہولڈرز کے درمیان سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست سے حاصل شدہ آمدنی پر چینی سرمایہ کار کا غیرمنصفانہ تقسیم پر نو منتخب چیئرمین ظفر اقبال کے درمیان جھگڑا کا واقعہ پیشں آنے کے بعد دونوں فریقین کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے تاکہ چینی اور مقامی شیئر ہولڈرز کے ذمہ داران کی موجودگی میں حکومت اور چینی سفارتخانے کے حکام تنازعے کا حل تلاش کرینگے۔ اس سلسلے میں پاک چین دوستی کیلئے نقصان دہ ثابت ہونے کے خدشات سامنے آنے پر فریقین کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش