0
Saturday 19 Jul 2014 14:31

نواز حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آصف زرداری سے مشورے لے، سندھ حکومت

نواز حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آصف زرداری سے مشورے لے، سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی میں گرین لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم شہر میں یلو لائن بس چلائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں دی جانے والی افطار و ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے، سندھ حکومت کراچی سمیت صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ میں رد و بدل کا کوئی امکان نہیں ہے۔ افطار ڈنر میں سندھ کابینہ کے ارکان، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے صوبائی وزراء، ارکان سندھ اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رضا ربانی نے کہا کہ نواز لیگ کے ساتھ ہمارے اصولی اختلافات ہیں، حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں گے اور پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ نواز حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے مشورے لے۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ اختلافات میں جمہوریت کا حسن ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش