0
Saturday 19 Jul 2014 14:45

اسلامی بیداری اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ہی اسرائیل کو شکست دی جا سکتی ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلامی بیداری اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ہی اسرائیل کو شکست دی جا سکتی ہے، علامہ سید ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل سمیت دیگر مغربی طاقتیں شام میں بدترین شکست سے دوچار ہونے کے بعد اب عراق میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ شام میں بشار الاسد کی منتخب عوامی حکومت کو گرانے کیلئے امریکہ و اسرائیل داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کو ہر قسم کی امداد فراہم کرتے رہے لیکن شام کے شیعہ سنی عوام نے ملکر اپنی ملکی سالمیت کیلئے ان نام نہاد دہشتگرد گروہوں کو شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں اب اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے دوبارہ اسی شکست خوردہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کو عراق میں استعمال کر رہی ہیں لیکن اس بار بھی شیعہ سنی سمیت تمام عراقی متحد ہو کر اپنے ملک کو درپیش اس عارضی بحران سے نکال دینگے۔ علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل مشرق وسطٰی میں جاری شورش کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر ایک بار پھر اپنی ریاستی دہشتگردی کو مسلط کرنے اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہے لیکن انسانیت کا قتل عام کرنے والی دہشتگرد صہیونی طاقت کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل و داعش سمیت تمام دہشتگرد تکفیریوں کا مقابلہ صرف اور صرف اسلامی بیداری اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے جبکہ داعش جیسے گروہوں کی حمایت کرنے والے نہ تو اسلام اور نہ ہی انسانیت کے خیر خواہ ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش