0
Saturday 2 Aug 2014 11:59

صیہونی حکومت کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرانے کیلئے محمود عباس پر دبائو بڑھ گیا

صیہونی حکومت کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرانے کیلئے محمود عباس پر دبائو بڑھ گیا
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرانے کے لئے فلسطینی صدر پر دباو بڑھ گیا، جسکے لئے صدر محمود عباس حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے تحریری حمایت کے خواہاں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق محمود عباس ماضی میں صیہونی حکومت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے میں تامل کا شکار رہے ہیں کیونکہ انھیں یہ خدشہ لاحق رہا ہے کہ ان کے صیہونی حکومت کے ساتھ کشیدہ تعلقات مکمل طور پر معاندانہ ہوسکتے ہیں اور وہ امریکہ کے مدمقابل بھی آسکتے ہیں، لیکن اب غزہ کی پٹی میں گذشتہ 25 روز کے دوران صیہونی جارحیت میں سولہ سو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ان پر فلسطینی دھڑوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے صیہونی حکوم کے خلاف ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت( آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ صیہونی عہدے داروں کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اپنے دفاع میں حماس کے راکٹ چھوڑنے کی جگہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ الٹا حماس پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ اس کے جنگجو غزہ کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ صیہونی فوج غزہ کی پٹی میں بلاتمیز بچوں، خواتین اور ضعیف العمر افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری جانب حماس کا موقف ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کے طور پر یہ راکٹ فائر کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 402537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش