0
Sunday 3 Aug 2014 07:04

میرا کوئی قصور نہیں، انصاف نہ ملا تو لڑ کر حاصل کروں گا، رانا ثنا اللہ

میرا کوئی قصور نہیں، انصاف نہ ملا تو لڑ کر حاصل کروں گا، رانا ثنا اللہ

اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے وزرات چھوڑنے کا ذرا بھی افسوس نہیں، خود کو پارٹی کا ادنیٰ کارکن سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور وزرات کو تنکے کے برابر بھی حیثیت نہیں دیتے، چوھدری پرویز الٰہی نے انکے پاوں پکڑ کر، منہ مانگی وزرات کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں پارٹی کی خاطر جیل جانے کو ترجیح دی۔ فیصل آباد کی ایک یونین کونسل میں رانا اظہر وقار کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر مجھے افسوس ہے، لیکن میں اسکا ذمہ دار نہیں بلکہ موقع پر موجود افراد کی غلطی سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ انہوں نے کہا میں میاں شہباز شریف کو بھی اس کا ذمہ دار نہیں سمجھتا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انکے زیر صدارت اجلاس میں صرف تجاوازت ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا، یہ فیصلہ انکا ذاتی نہین بلکہ حکومتی فیصلہ تھا۔ انکا کہنا تھا کہ جوڈیشیل کمیشن میں میرے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ انہوں مرتضیٰ بھٹو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے وزیر قانون، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم نے کیوں استعفے نہیں دیئے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں ارکان اسمبلی سولہ فیصد کمیشن کام شروع ہونے سے پہلے ہی وصول کر لیتے ہیں، مگر مین نے آج تک کمیشن نہیں لیا۔ انہوں کہا کہ اگر میرا قصور ہوا بھی تو ڈاکٹر طاہر القادری سے معافی نہیں مانگوں گا بلکہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگوں گا۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں، اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ لڑ کر انصاف حاصل کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 402700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش