0
Monday 4 Aug 2014 14:23

ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، سندھ رینجرز کی تردید

ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، سندھ رینجرز کی تردید
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اتوار اور پیر کی رات پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر نہیں بلکہ ان کے گھر سے 2 گلیاں چھوڑ کر کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران رینجرز نے 2 ملزمان شمشاد اور احمد یاسر کو حراست میں لیا ہے، ملزم شمشاد ٹارگٹ کلنگ اور احمد یاسر بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 402939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش