0
Monday 4 Aug 2014 23:17

بلوچستان حکومت کو بنے ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن حکومتی رٹ کہی نظر نہیں آ رہی، میر عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان حکومت کو بنے ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن حکومتی رٹ کہی نظر نہیں آ رہی، میر عبدالقدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت بنے ہوئے ڈیڑھ سال ہو چکا ہے۔ ابھی تک حکومت کی رٹ کہیں نظر آ رہی۔ عیدالفطر کے موقع پر میرے سمیت کئی وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں نہیں جا سکے کیونکہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ میں نے سیکرٹری داخلہ سمیت متعلقہ حکام کو باقاعدہ خط لکھا تھا کہ مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ صرف چار لیویز کے اہلکار دیئے گئے ہیں، جن کے پاس گاڑی تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ارکان اسمبلی نے مجھ سے رابطہ قائم کیا ہے کہ ہمیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔ جس کی وجہ سے ہم کئی اہم اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ زہری جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی ان سے رابطہ کرکے تمام صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے باہر نکلیں تو کہیں بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان بھی سکیورٹی کے بغیر اپنے علاقے میں نہیں جا سکتے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال میں وہ صرف دو یا تین بار اپنے حلقہ انتخاب میں گئے ہیں۔ جب جاتے ہیں تو باقاعدہ سکیورٹی کا قافلہ انکے ساتھ ہوتا ہے۔

میر قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعلٰی کے مشیر برائے فشریز نے بھی گذشتہ دنوں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان کا خطرہ ہے لیکن انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ وزیراعلٰی بلوچستان کے مشیر عبدالماجد ابڑو پر بم کے ذریعے قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اگر کوئی ایم پی اے اپنے طور پر سکیورٹی رکھتا ہے تو اسکو پولیس کے ذریعے بےعزت کیا جاتا ہے۔ ہر ارکان اسمبلی نہ نواب ہے نہ سردار ہے کہ وہ بیس بیس گاڑیاں اپنے ساتھ رکھے۔ اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ کالعدم تنظیموں سے رابطے کرے کیونکہ حکومت کے سربراہ نے خود حکومت بننے کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا تھا کہ جیسے وہ برسراقتدار آئیں گے، کالعدم تنظیموں سے رابطے قائم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 403042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش