0
Saturday 16 Aug 2014 20:08

ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین محمد ولی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین محمد ولی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام ٹائمز۔ ہلال احمر گلگت بلتستان کے نئے چیئرمین محمد ولی نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔ ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹر آمد پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے وائس چیئرمین امداد علی نے صوبائی سیکرٹری محترمہ نورالعین اور سٹاف کے ہمراہ چیئرمین محمد ولی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہلال احمر پاکستان کے تنظیمی ڈھانچہ اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی سطح کے پروگرام منیجرز کے ساتھ اپنے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد ولی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ادارے کی تعمیر و ترقی اور ادارے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے کیونکہ خدمت انسانیت کا تصور ہمیں دین اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل دیا، اسی دکھی انسانیت کی مدد ہی کے لئے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے لئے رحمت بنا کر دنیا میں بھیجا تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور انسانیت پسند اقدار کی پرچار کی بجائے نفرتوں اور کدورتوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے امت مسلمہ انتشار اور مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر فخر محسوس ہو رہی ہے کہ ہلال احمر پاکستان بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بلاتفریق، رنگ و نسل، علاقہ اور مذہب کے ملک بھر میں مصائب کے شکار افراد کی دادرسی کر رہا ہے جو ان کے لئے انتہائی خوشی اور دلی و روحانی سکون و اطمینان کا باعث ہے کیونکہ انہوں نے خود بھی اپنی آدھی زندگی رضاکارانہ خدمت کے کاموں میں گزاری ہے۔ انہوں نے ہلال احمر کے سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر جیسے ادارے میں کام کرنا ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں جو انسانیت پسند اقدار کی پرچار اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہو اس لئے سٹاف اس نیک مشن کے تحت خلوص اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نوکری کا حصہ سمجھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔ بعد ازاں چیئرمین ہلال احمر نے ہلال احمر کے زیر اہتمام چلنے والے بنیادی مرکز صحت اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کر کے ادارے کے کاموں کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 405111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش