0
Wednesday 20 Aug 2014 20:27

گلگت، انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا جاری، شاہراہ قراقرم بند

گلگت، انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا جاری، شاہراہ قراقرم بند
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ق) اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے طاہر القادری کی حمایت میں شاہراہ قراقرم سکوار چونگی پر دھرنا دے رکھا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکناں نے شرکت کی۔ منگل کے روز مذکورہ تنظیموں کے سنیکڑوں کارکنوں نے ریلی کی شکل میں سکوار چونگی پر پہنچ کر شاہراہ قراقرم گلگت تا راولپنڈی سیکشن کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ جب تک وفاقی حکومت تحریک مہناج القرآن کے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ قائدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جعلی اور بوگس ووٹ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ ہمارے حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اب عوام اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں اور ایک نئے پاکستان کی تکمیل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اب عوام کا منڈلاتا ہوا سمندر اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے عیاش حکمرانوں کو بہا کے لے جائے گا۔ وقت آن پہنچا کہ عوام حکمرانوں سے اپنے بنیادی حقوق مانگنے کی بجائے چھین لے۔
خبر کا کوڈ : 405787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش