0
Sunday 24 Aug 2014 22:55

بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، زمرک خان اچکزئی

بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، زمرک خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ علاقے سے نفرتوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ زئی و خیلی کے ناسور نے علاقے کو بہت پیچھے دھکیلا ہے۔ عوام کی خدمت بلاتفریق ہمارا مشن ہے۔ علاقے میں بنیادی ضروریات زندگی تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور سب سے بڑھ کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ نوجوان آگے آئیں اور علم کے حصول کے ساتھ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صحت مند اور تندرست معاشرہ جنم لے سکے۔ گذشتہ کئی سالوں سے ضلع قلعہ عبداللہ میں قبائلی رنجشوں میں بےپناہ اضافہ ہوا۔ دوست اور برادر قبیلوں کے درمیان خونریز قبیلوی دشمنیاں رونما ہو چکی ہیں۔ جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ علاقہ ترقی کے بجائے ابتری کی طرف چلا گیا۔ لہذٰا ہم سمجھتے ہیں، کہ علاقے کی خوشحالی و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کے قبائلی معتبرین علماء کرام، سیاسی جماعتیں اور نوجوان آگے آئیں اور ان منافرتوں کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں بغیر کسی تعصب اور تفریق کے علاقے کے اجتماعی مفادات کی نشاندہی کرکے ان میں ترقیاتی کام کرائیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلا دیں۔ یہ ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں بلکہ اسے ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی دستیاب وسائل میں حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش