0
Tuesday 2 Sep 2014 15:40
حکومت کیساتھ مجبوری میں کھڑے ہیں

صدقے جائوں عمران خان اور طاہرالقادری کے جنہوں نے وزیراعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد دلا دی، اعتزاز احسن

صدقے جائوں عمران خان اور طاہرالقادری کے جنہوں نے وزیراعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد دلا دی، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم وزیراعظم صاحب کے ساتھ ہیں، حکومت کو اپنے رویئے پر غور کرنا ہوگا، عمران خان پرویز خٹک سے تو استعفٰی لے نہیں سکے تو وزیراعظم سے کیا استعفٰی لیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدقے جائوں عمران خان اور طاہر القادری کے جنہوں نے وزیراعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد دلا دی۔ عمران اور قادری کئی دن سے لوگوں کو بلا رہے ہیں، کسی نے کان تک نہیں دھرے۔ قادری اور عمران 21 روز سے قوم کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے بڑی ہوشیاری سے اپنی حکومت بچائی۔ بنی گالا میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ آگے چلنے کا کہنے والے خود پیچھے تھے۔ بھٹو بننے کے لیے کنٹینر سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ پہلا پتھر کھانے والی بیگم نصرت بھٹو کو کون بھول سکتا ہے۔ چوہدری نثار کی گنتی بالکل درست ہے، باہر تھوڑے سے لوگ صف آرا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں چھوٹے صوبوں کا کیا قصور ہے۔ ایسی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کس خلا میں ہے جہاں 2 سے 3 ہزار لٹھ برداروں کو جمع ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔ عمران اور قادری کئی دن سے لوگوں کو بلا رہے ہیں، کسی نے کان تک نہیں دھرے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان بتائیں چھوٹے صوبوں کا کیا قصور ہے۔ حکومت کے ساتھ مجبوری میں کھڑے ہیں جس دن حکومت اس معاملے سے نکل گئی ہم اسی طرح بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 407916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش