0
Friday 5 Sep 2014 07:52
شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، علامہ انتظار الحق تھانوی

مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے شیعہ سنی علماء کا کردار قابل تحسین ہے، علامہ صادق تقوی

مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے شیعہ سنی علماء کا کردار قابل تحسین ہے، علامہ صادق تقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین، محقق، متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم، نشر ولایت پاکستان کے سربراہ اور داعی اتحاد بین المسلمین علامہ صادق رضا تقوی نے 4 ستمبر کو بانی و سیکرٹری متحدہ علماء محاذ علامہ محمد امین انصاری کی درخواست پر ان کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اِس ملاقات میں خطیب جامع مسجد غوثیہ اور ''شیعہ سنی اتحاد'' کے مرکزی رہنما مفتی انتظار الحق تھانوی اور جامعہ دعوۃ الحق الاسلامیہ کورنگی کے پرنسپل مفتی محمد بخاری بھی موجود تھے۔ علمائے کرام نے اِس وقت ملتِ مسلمہ کے بین الاقوامی حالات خصوصاً فلسطین، شام اور عراق پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور دینی طاقتوں کو متحد ہو کر مشترکہ محاذ کے سائے میں جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

علامہ انتظار الحق تھانوی نے ابتدائی کلام میں کہا کہ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور انہوں نے علامہ صادق تقوی کی جانب سے اتحاد امت کیلئے اِس امر کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی آواز پر لبیک کہنا قرار دیا۔ علامہ محمد امین انصاری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد علمائے اہل سنت کی جانب سے لے کر آج تک کی تمام علمی اور سیاسی کوششوں قابل ملاحظہ ہیں، نیز انہوں نے متحدہ علما محاذ کے قیام کے اسباب پر روشنی ڈالی۔ مفتی محمد بخاری نے کہا کہ مسلمانوں کا باہمی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

علامہ صادق تقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت ہے کہ جسے اللہ نے قرآن میں بیان کیا ہے۔ ''انما المؤمنون اخوۃ'' کی آیت اسی پائیدار رشتے کی جانب ہماری توجہ کو مبذول کرا رہی ہے۔ قیام پاکستان سے لے آج تک شیعہ سنی علماء نے مذھبی منافرت کو کم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب اسلامیہ کا احترام کرتے ہیں اور بقائے باہمی کے اصول کے تحت سب کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی گزارنا چاہتے ہیں، نیز اہل سنت کے مقدسات کے احترام اور ان کی توہین کو حرام سمجھتے ہیں۔ آخر میں علامہ محمد امین انصاری نے اپنا ہفت روزہ اخبار ''راہِ انصار" علامہ صادق تقوی کی خدمت میں پیش کیا اور انہیں اخبار میں لکھنے کی دعوت دی۔ آخر میں داعی اتحاد مفتی انتظار الحق تھانوی نے امتِ مسلمہ کیلئے دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 408299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش