0
Saturday 6 Sep 2014 21:02
علی اکبر کمیلی پر حملے کی شدید مذمت

عوام کے حقوق کی بات نہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ اصلی نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

شہداء کے خون کا بدلہ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے
عوام کے حقوق کی بات نہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ اصلی نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اس ملک کو آزادی ملی مگر عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، میں عوام کے حقوق کے لئے کھڑا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے آزاد ہونے کے باوجود عوام آزاد نہیں ہیں اور ان ظالم حکمرانوں نے کروڑوں عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس ملک میں عوام کے ساتھ ہمیشہ معاشی دھوکہ کیا گیا، اور ان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ ہر طرف دولت کا ہی راج ہے اور عوام کو معاشی آزادی نہیں دی گئی مگر آج ہم نے عوام کو جگا دیا ہے، لہذاٰ انقلاب تو آگیا ہے۔ اب یہ ظلم روا نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اس قوم کا ہاتھ تھاما، جنگوں میں اپنے جسموں سے بم باندھ کر ملک کی حفاظت کی، مگر محض فوج کی مضبوطی سے اس ملک کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا۔ ملک کی طاقت عوام ہیں، ان کو حقوق دے کر ہی ملک کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ اگر ان کی آنکھوں میں مایوسیاں پھیلا دی جائیں تو ملک کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میری آواز کو پیسے کے زور پر دبانے کی کوشش کی جا رہی مگر میں یہاں عوام کے حقوق کے لئے کھڑا ہوں، شہداء کے خون کا بدلہ لئے بغیر واہس نہیں جائیں گے۔ میرا خاندان تو محفوظ ہے، میں کوشش کیوں کر رہا ہوں؟ مگر مجھے اس عوام کی فکر ہے، جن کو حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ مجھ پر دوہری شہریت کی وجہ سے تنقید کرنے والے کس منہ سے بات کرتے ہیں حالانکہ یہاں سے مال لوٹ کر یہ باہر ہی منتقل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دنیا میں اسلام کو دہشت گردی کے نام پر بدنام کیا جا رہا تھا، مگر میں نے دنیا میں اسلام کی درست تشریح پیش کرکے امن کا پیغام دیا اور آج جو تاریخ کی کتاب اسامہ بن لادن پر ختم ہوتی تھی، اس کے آگے میرے نام کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ مجھے "لشکری" کہتے ہیں، میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرا مقابلہ کر لیں۔ 

انہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا مگر میں نے اس نام کی خدمت کی ہے۔ یہ سب لٹیرے آج اس لئے اکٹھے ہیں کیونکہ ان کا کاروبار اکٹھا ہے۔ پارلیمنٹ میں کسی نے عوام کے حقوق کی بات نہ کر کے ثابت کر دیا کہ یہ اصلی پارلیمنٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں بھی لوگ اٹھے تھے اور حقوق حاصل کئے، آج اسمبلی والے ان انقلابیوں کو "خانہ بدوش" کہتے ہیں مگر ان کو نہیں معلوم کہ یہ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ پیر سے انقلاب اسکول کام کرنا شروع کر دیں گے اور طلباء کو علم کی روشنی ملے گی۔ میری درخواست ہے کہ میڈیا عوام کو چینی وزیراعظم کا دورہ منسوخ ہونے سے متعلق حقائق بتائے، چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی وزیراعظم کا کوئی دورہ ہی نہیں ہو رہا تھا تو منسوخ کیا ہونا تھا۔ اسی طرح پی ٹی وی پر حملے سے متعلق بھی عوام سے جھوٹ بولا گیا۔ طاہر القادری نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی پر حملے کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 408521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش