0
Saturday 6 Sep 2014 21:43

حجاب انسانیت کی عزت و شرف کا ضامن ہے، محترمہ سمیرا اشرف

حجاب انسانیت کی عزت و شرف کا ضامن ہے، محترمہ سمیرا اشرف
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خوشاب کی ضلعی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سمیرا مشرف اور سمعیہ محمود نے عالمی یوم حجاب پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیاء اسلامی معاشرے کی پاکیزہ صفت ہی نہیں بلکہ اس کا شعار ہے۔ جماعت اسلامی کی رہنما کا کہنا تھا کہ احکامات حجاب نہ صرف نسوانیت بلکہ انسانیت کی عزت و شرف کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغرب کی تہذیب کو مسلم معاشرے پر مسلط نہیں ہونے دینگے اور اسلامی تہذیب کے احیاء کیلئے اپنی کوششوں کو جاری ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کا کلچر ہی مسلمان عورت کا اصل محافظ ہے اور اسلامی ہی دنیا کا وہ واحد دین ہے جو حقیقی معنوں میں عالمگیر کلچر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش