0
Sunday 21 Sep 2014 21:08

18 اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کرینگے، بلاول بھٹو

18 اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کرینگے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی بیان بازی سے روکا گیا تھا، اور آج میں اکیلا سیاستدان ہوں جو اس حوالے سے اپنی بات پر قائم ہوں۔ 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے اور مخالفین کی جانب سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمیں اسٹیبلیشمنٹ کی ٹیسٹ ٹیوب میں بننے والے سیاستدانوں کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہiئے، فی الحال سیلاب متاثرین اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بےگھر ہونے والے افراد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو انہوں نے سیاسی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اس پر قائم رہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کا ہے لیکن وہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان غالب آ جائیں، اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں سیاست شروع کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی بھی کوشش کر لیں۔ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹارگٹ کلنگ پر صرف لیاری کی بات کی باقی کراچی کی کیوں نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 410897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش