0
Wednesday 24 Sep 2014 18:57

الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ کو 9 ماہ تک کیوں چھپایا گیا، نعیم الحق

الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ کو 9 ماہ تک کیوں چھپایا گیا، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ دھرنوں اور جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے عوام نئے انتخابات چاہتے ہیں۔ ہمارے دھرنوں سے کوئی معاشی نقصان نہیں ہو رہا بلکہ کنٹینروں سے ضرور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی حالیہ جاری کردہ جائزہ رپورٹ کو 9 مہینے تک کیوں چھپا کر رکھا گیا تھا؟ انہوں نے وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اب الزامات لگا کر خود کو بچانے کی کوشش نہ کریں۔ پاکستان کی عوام جگہ جگہ ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا رہے ہیں اور دھاندلی تو آج بھی ہو رہی ہے۔ میں پرویز رشید کو چیلنج دیتا ہوں کہ میرے ساتھ نادرا کے مرکزی دفتر چلیں، ہم میڈیا کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں تاکہ پوری قوم دیکھ لے کہ آج بھی کس طرح نادرا میں ریکارڈ کو خراب کر کے یہ کوشش کی جا رہی کہ تصدیق کی صورت میں بھی ووٹوں کی کوئی تصدیق نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 411433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش