0
Thursday 9 Oct 2014 08:35

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کی پھر سے خلاف ورزی

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کی پھر سے خلاف ورزی
اسلام ٹائمز۔ ورکنگ باؤنڈی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک پاکستانی شہید جب کہ شکرگڑھ سیکٹر میں گذشتہ روز زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی جس سے 3 روز میں بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ 42 افراد زخمی ہیں۔ سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گذشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چارواہ اور ہرپال سیکٹر پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، ایک مارٹر گولا جانوروں کی حویلی میں گرنے سے 45 سالہ شخص شمس شہید اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ گذشتہ روز شکرگڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی طاہرہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ 

بھارتی فوج کی چپراڑ سیکٹر میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے، اسی طرح سجیت گڑہ سیکٹر میں بھی شدید فائرنگ کی گئی جہاں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد نقل مکانی کر گئے ہیں۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پنجاب رینجرز بھی بھرپور انداز میں جواب دے رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے جس کا بھرپورانداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش