0
Thursday 9 Oct 2014 19:12

اگر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا، شہبازشریف

اگر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا، شہبازشریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے اور فوری جارحیت بند کر دے، اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پر امن شہریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، ہمیں دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے، لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ہمارے عوام بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہیں، اس لیے بھارت فوری طور پر جارحیت بند کردے، اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 413865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب