0
Sunday 12 Oct 2014 20:50

مدینہ و کربلا میں بھی ساتھ دیا، آج بھی اہل تشیع اور طاہر القادری کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، جے سالک کا فیصل آباد میں خطاب

مدینہ و کربلا میں بھی ساتھ دیا، آج بھی اہل تشیع اور طاہر القادری کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، جے سالک کا فیصل آباد میں خطاب
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے گراونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ جاری ہے اور گراونڈ کے اندر اور باہر چاروں طرف، پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، پاکستان مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل اور انقلاب مارچ کے کارکنوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر موجود ہے۔ جب انقلاب مارچ کے قائدین کا قافلہ اسلام آباد سے دھوبی گراونڈ میں پہنچا تو مسیحی رہنما جے سالک نے اسٹیج پہ آ کر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو خوش آمدید کہا اور ان کو یقین دلایا کہ پاکستان کے مسیحی، انقلاب مارچ کی حمایت میں انکے ساتھ ہیں۔ جے سالک نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام فرقوں اور اپنے مسیحی بھائیوں سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ چاہے لاہور میں ہوں یا کراچی میں لاہور کے جلسے کی کامیابی کے لیے روزے رکھیں۔ جے سالک نے کہا کہ یہاں اہل تشیع اور اہل سنت دونوں مسالک کے افراد اور قائدین موجود ہیں، میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح مسیحی میثاق مدینہ اور کربلا میں آپ کے ساتھ رہے ہیں، اسی طرح اب بھی ظلم کیخلاف جد وجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری قدم بڑھائیں، پاکستان کی مسیحی برادری انکے ساتھ ساتھ رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 414333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش