0
Monday 13 Oct 2014 14:51

این اے149میں انتخاب ملتوی ہونیکی خبریں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شاہ محمود

این اے149میں انتخاب ملتوی ہونیکی خبریں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ این اے ایک سو اننچاس ملتان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کی خبریں گرم ہیں، تحریک انصاف کے نائب کپتان اِسے حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دے رہے ہیں، کہتے ہیں یقینی شکست دیکھتے ہوئے سرکار راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں نیا سیاسی بھونچال ضمنی انتخاب ہوگا یا نہیں، جاوید ہاشمی کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کے بعد ملتان میں سیاسی پارہ اور بھی چڑھ گیا۔ نون لیگی آشیرباد کے باوجود پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو جاوید ہاشمی کی دال گلتی نظر نہیں آ رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگر الیکشن کمیشن سرکار کا آلہ کار بنا تو پھر ہر چوک پر دھرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ ادارے اور انتظامیہ این اے ایک سو اننچاس میں حکومتی مہم چلارہے ہیں، انہوں نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر کو گلوبٹ قرار دیتے ہوئے دو ٹوک کہہ گئے کہ اگر ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اُننچاس میں غل غپاڑہ ہوا تو اثرات منفی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 414411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش