0
Wednesday 15 Oct 2014 12:23

کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ کراچی سینٹرل جیل توڑنے کی ناکام سازش کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں جیل انتظامیہ کے علاوہ پولیس اور ایف سی نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران جیل میں قیدیوں کی تلاشی اور عمارات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے ملحقہ آبادیوں ہدہ، کلی اسماعیل اور شیخ عمر روڈ کے رہائشیوں کے کوائف بھی جمع کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور حساس اداروں کے ماہرین اور محکمہ مواصلات کے انجینئرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 414704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش