0
Thursday 16 Oct 2014 09:26

ملتان، این اے 149 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ملتان، این اے 149 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 998 ہے جن کے لئے 286 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لئے 144 اور خواتین کے لئے 142 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے 81 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 16 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز کی 4 کمپنیز شہر میں موجود رہیں گی۔

ملکی سیاست میں اہم سمجھے جانے والے ضمنی انتخاب میں جاویدہاشمی، ملک عامر ڈوگر اور ڈاکٹرجاوید صدیقی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی ہے جب کہ مجموعی طور پر 17 امیدوار میدان میں ہیں۔ آزاد امیدوار جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہےجب کہ پیپلز پارٹی کےامیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی انتخابی میدان میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش